لاہور سٹاک ایکسچینج منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا

منگل 30 جون 2015 18:44

لاہور۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر85کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ9کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ49کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس116.31پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5992.21 بندہوا۔ مارکیٹ میں کل40 لاکھ80 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز9لاکھ51 ہزار700 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈکے22لاکھ حصص ۔ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے4 لاکھ71 ہزار حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ51ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ اینگرو فوڈزلمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت7.21روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.52روپے کم ہو گئی۔