حکومت رائس ڈویلپمنٹ بو رڈ کی تشکیل دے ۔ خواجہ خاور رشید

منگل 30 جون 2015 18:46

لاہور ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت کی قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین و ا یگزیکٹوکمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہحکومت رائس ڈویلپمنٹ بو رڈ کی تشکیل دے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چاول کے برآمدکنندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت رائس ڈویلپمنٹ بو رڈ کی تشکیل دے تا کہ چاول سے متعلق مسائل اور تحقیق کے لیے مو ثر پلیٹ فارم میسر ہو سکے۔ اسکے علاوہ باسمتی چاول کی اونر شپ ٹریڈ مارک ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو لینی چا ہیے جو کہ فیڈرل لیو ل پر با سمتی چاول کی سر پرستی کر سکتا ہے۔خاور رشید نے کہا کہ عالمی سطح پر چاول کے مسابقت کار اپنی پو ری تیاری کے ساتھ جدید تحقیقات اور مارکیٹ ڈیما نڈ کے مطا بق چاول کی نئی اقسام کے ساتھ مو جود ہو تا ہے اور وہ اپنے کا شتکاروں ، ملرز ایکسپورٹر ز اور ٹر یڈر کی مشاورت سے اپنی چاول کی ایکسپورٹ کو بڑ ھا رہے ہیں ۔ جبکہ ہمارے ہاں جدید تحقیق کا فقدا ن ہے۔