نیٹو آئل ٹینکر حملہ کیس، پولیس افسر اور کانسٹبیل قتل کیس میں دہشتگردوں کو 8,8مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم

منگل 30 جون 2015 18:48

راولپنڈی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیٹوآئل ٹینکرحملہ اور وقوعہ کے دوران پولیس افسر اور کانسٹیبلز کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو آٹھ آٹھ بار سزائے موت کی سزا سنا دی ۔منگل کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے کلدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد مجرمان علی عمران،شجاع الدین اور اعتزازالرحمان کو آٹھ آٹھ بار موت کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

تینوں مجرموں کو سیکشن 4 سو 36 کے تحت عمر قید اور مجموعی طور پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ان مجرموں کے خلاف تھانہ صدر تلہ گنگ میں قتل،اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تینوں مجرموں نے 12 اپریل 2010کو تلہ گنگ کے علاقے میں نیٹو افواج کے افغانستان جانے والے گیارا ٹینکرز پر حملہ کر کے انہیں آگ لگانے کا الزام ہے۔ مجرمان نے اسی دوران وقوعہ پر پہنچنے والے سب انسپکٹر محمد اقبال،کانسٹیبل حیدر،کانسٹیبل غلام فرید اور کانسٹیبل محمد فاروق کو بھی قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مجرموں کو 16 مئی کو 2 ہزار 11 میں چکوال کے علاقے کورٹ سارن سے ایک پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :