سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نئے ڈرائیونگ لائسنس ‘تجدیداورلرننگ کے لیے قومی شناختی کارڈ کی نادرا تصدیق لازمی قرار دیدی ،50روپے تصدیق فیس ہوگئی، صبح 8بجے سے دوپہر ایک بجے تک شناختی کارڈ کی تصدیق ہوسکے گی

منگل 30 جون 2015 18:50

راولپنڈی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نئے ڈرائیونگ لائسنس ،تجدید ،لرننگ کے لیے قومی شناختی کارڈ کی نادرا تصدیق لازمی قرار دیدی ،50روپے تصدیق فیس رکھی گئی ہے، صبح 8بجے سے دوپہر ایک بجے تک شناختی کارڈ کی تصدیق ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کی روک تھام کے لیے راولپنڈی ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کے اشتراک سے قومی شناختی کارڈ ویری فکیشن کا نظام متعارف کرا دیا ہے ،50روپے تصدیق فیس کے ساتھ ویری فکیشن رسید حاصل کر نے کے بعد لرننگ جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

نادرا سے شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے صبح 8بجے سے دوپہر ایک بجے تک وقت مخصوص کیا گیا ہے ،اس وقت کے بعد شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :