Live Updates

عام انتخا بات میں (ن) لیگ، الیکشن کمیشن اور آر اوز نے مل کر گیم کی ہے ، عمران خان

آج ہم نے دھاندلی کے ثبوت دے دیئے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق اتنے بڑے الیکشن میں یہ چھوٹی غلطی ہے ا لیکشن کمیشن کو دھاندلی کو غلطی کہنا پر شرم آنی چاہیے ، ایسی غلطی ہندوستان میں کیوں نہیں ہوتی جہاں پچاس کروڑ لوگوں کے انتخابات ہوتے ہیں ، الیکشن کمیشن کی ایماء پر دھاندلی ہوئی اس پر آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا ، اب الیکشن شفاف ہونگے تو کوئی دھاندلی کی جرات نہیں کرسکتا، انکوائری کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جون 2015 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں (ن) لیگ الیکشن کمیشن اور آر اوز نے مل کر گیم کی ہے ، آج ہم نے دھاندلی کے ثبوت دے دیئے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق اتنے بڑے الیکشن میں یہ چھوٹی غلطی ہے ، ا لیکشن کمیشن کو دھاندلی کو غلطی کہنا پر شرم آنی چاہیے ، ایسی غلطی ہندوستان میں کیوں نہیں ہوتی جہاں پچاس کروڑ لوگوں کے انتخابات ہوتے ہیں ، الیکشن کمیشن کی ایماء پر دھاندلی ہوئی اس پر آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہیے ، ان کی وجہ سے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ڈاکو لٹیرے عوام پر مسلط ہوئے ۔

منگل کے روز انکوائری کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے آج تمام ثبوت انکوائری کمیشن میں پیش کردیئے ہیں اور جوڈیشل کمیشن میں نوازشریف کا فراڈ پکڑ لیاہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نادرا نے نوازشریف کے دباؤپر جوڈیشل کمیشن میں بیان دیا ،عام انتخابات میں ن لیگ اور الیکشن کمیشن ایک ساتھ چلتے رہے ہیں ،جلد پتہ چلے گا کہ آراوز کس کے کہنے پر کام کرتے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نادران نے کہا این اے 122میں 93ہزارووٹوں کی نشاخت نہیں ہوئی الیکن ان میں سے 98فیصد انگوٹھوں کے نشانات درست ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نادراک چیئرمین ہے یا ولی اللہ جسے سب باتوں کا پہلے ہی پتہ چل جاتاہے ،آر اوز سے پوچھاگیا کہ آپ نے 28فیصد بیلٹ پیپر ایکسٹراکیسے چھاپے ،تو انہو ں نے کہا کہ ہم نے 5فیصد چھاپے باقی کا نہیں پتہ کہ کہاں سے آئے ،آراوز کے کمیشن مین بیانات کے دوران پیسنے چھو ٹ رہے تھے۔

انہو ں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہو ئی ہے اور پورے فراڈ کا فائدہ نوازشریف نے اٹھایاہے۔ان کا کہناتھا کہ سعد رفیق کے حلقے میں 26ہزار ایکسٹرابیلٹ پیپر ز چھاپے گئے اور پنجاب میں الیکشن کمیشن نے آر اوز کو کھلی چھٹی دے رکھی تھی جبکہ کے پی کے میں سوائے دو حلقوں کے کسی حلقے میں کوئی ایکسٹرابیلٹ پیپرز نہیں چھاپے گئے۔

کیپٹن صفدر کے حلقے کہ تو فارم 15 ہی خالی ہیں عمرا خان نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے تھا لیکن آر اوز الیکشن کمیشن پر حاوی تھے اور سارا کنٹرول رائیونڈ سے ہورہاتھا بقول نجم سیٹھی کے اصل طاقت رائیونڈ کے پاس تھی انتظامیہ سمیت تمام ادارے وہاں سے کنٹرول ہورہے تھے انہوں نے الیکشن سے پہلے ہی اپنے بندے بھرتی کروا دیئے تھے عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی نتیجہ آئے ہمیں منظور ہوگا لیکن اس اب فیصلے سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا جمہوریت مضبوط ہوگی اب الیکشن شفاف ہونگے تو کوئی دھاندلی کی جرات نہیں کرسکتا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات