Live Updates

آئندہ الیکشن میں پاکستانی عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے،افتخارعلی مشوانی

منگل 30 جون 2015 18:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخارعلی مشوانی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستانی عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔انکوائری کمیشن کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں ہوگا۔الیکشن کمیشن کا رپورٹ ن لیگ کی ایماء پر بنایا گیا۔بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پاکستان کی معیشت کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

نواز حکومت کو غریب عوام کے مفاد سے کوئی مطلب نہیں ۔ملک کا غریب طبقہ بے تحاشا مسائل سے دوچار ہے۔ ملک میں غریب عوام کی کوئی پُر سان حال نہیں۔لوڈشیڈنگ، مہنگائی ، بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کی باشعور عوام باریاں لینے والے سیاستدانوں کے چہروں سے واقف ہوچکی ہے۔ اور آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔وہ دن دور نہیں جب عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن کر ملک کو اندھیروں سے عملی طور پر نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات