بلوچستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورزپر تمام اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں،سائرہ عطاء

عوام کو پریشان اور اشیاء خورد و نوش کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کی جائے گی،چیف کنٹرولر پرائس اینڈ سپلائیز بلوچستان

منگل 30 جون 2015 18:55

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل انڈ سٹریل اینڈ کامرس و چیف کنٹرولر پرائس اینڈ سپلائیز بلوچستان سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ حکومت ماہ مقدس میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء خورد نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے بلوچستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورزپر تمام اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں عوام زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کریں یوٹیلٹی اسٹور میں تعینات عملہ عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کریں عوام کو پریشان اور اشیاء خورد و نوش کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن خضدار کے ویئر ہاوس اور دیگر یوٹیلیٹی برانچوں کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرعبدالحکیم شاہوانی نے انہیں یوٹیلٹی اسٹورز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خضدار میں گیارہ جبکہ پورے زون میں اٹھائیس یوٹیلٹی شاپس ہیں تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو اشیاء خورد نوش رعایتی قمیتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر مس سائرہ عطاء نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور زپر حکومت نے جن جن اشیاء میں سبسڈی دی ہے ان تک عوام کی رساہی کو ممکن بنائیں اور عوام کو اس متعلق کسی قسم کے شکایت کا موقع نہ دیں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی یوٹیلٹی اسٹور میں زائد المیعادد اشیاء نظر آئی یا کہ یوٹیلٹی اسٹو ر کا سامان بازار میں عام دکانوں پر نظر آئی تو اس ملازم کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں شامل ہیں بعد ازاں ڈاریکٹر جنرل سائرہ عطاء نے کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں یوٹیلٹی اسٹورز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پورے قلات ڈویژن میں یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال بنایا جائے تا کہ عوام کو ماہ مقدس میں اشیاء خوردنوش کی خریداری میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ ھو

متعلقہ عنوان :