سہون شریف سے واپس آنیوالے زائرین کی وین اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ‘ اداکارہ سمیت8افراد زخمی

منگل 30 جون 2015 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سہون شریف سے واپس آتے ہوئے زائرین کی وین اور ٹرک کے درمیان ہونیوالے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اداکارہ سمیت8افراد زخمی ہوگئے۔ وین الٹنے کے باعث زخمیوں کو وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ حادثہ ساہیوال جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہون شریف سے واپس آنیوالی وین جب جی ٹی روڈ ساہیوال کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔

ٹکراؤ اس قدر شدید تھا کہ وین قلابازی کھاکر الٹ گئی۔ وین میں اداکارہ خوشبو اور اس کا بھائی بھی سہون شریف سے واپس آرہے تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوشبو کے بھائی کی ہلاکت کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تاحال اس کے بھائی کے بارے نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :