Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی کراچی میں رہائش گاہ کے سامنے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2015 18:58

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی کراچی میں رہائش گاہ کے سامنے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائش گاہ کے سامنے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس فیز 5 میں ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقع تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی رہائش گاہ کے سامنے پیش آیا۔ گرفتار شخص کا نام کاشف بتایا جارہا ہے جو ڈیفنس کا رہائشی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ درخشاں منتقل کردیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات