عوام کو سستی و معیاری اشیاء خورد نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے بلوچستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورزپر تمام اشیاء فراہم کی گئیں،مس سائرہ عطاء
منگل 30 جون 2015 19:57
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل انڈ سٹریل اینڈ کامرس و چیف کنٹرولر پرائس اینڈ سپلائیز بلوچستان مس سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ حکومت ماہ مقدس میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء خورد نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے بلوچستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورزپر تمام اشیاء فراہم کر دی گئی ہے عوام زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کریں یوٹیلٹی اسٹور میں تعینات عملہ عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کریں عوام کو پریشان اور اشیاء خورد و نوش کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن خضدار کے ویئر ہاوس اور دیگر یوٹیلیٹی برانچوں کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس موقع پرعبدالحکیم شاہوانی نے انہیں یوٹیلٹی اسٹورز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خضدار میں گیارہ جبکہ پورے زون میں اٹھائیس یوٹیلٹی شاپس ہیں تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو اشیاء خورد نوش رعایتی قمیتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر مس سائرہ عطاء نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور زپر حکومت نے جن جن اشیاء میں سبسڈی دی ہے ان تک عوام کی رساہی کو ممکن بنائیں اور عوام کو اس متعلق کسی قسم کے شکایت کا موقع نہ دیں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی یوٹیلٹی اسٹور میں زائد المیعادد اشیاء نظر آئی یا کہ یوٹیلٹی اسٹو ر کا سامان بازار میں عام دکانوں پر نظر آئی تو اس ملازم کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں شامل ہیں بعد ازاں ڈاریکٹر جنرل سائرہ عطاء نے کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں یوٹیلٹی اسٹورز کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پورے قلات ڈویژن میں یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال بنایا جائے تا کہ عوام کو ماہ مقدس میں اشیاء خوردنوش کی خریداری میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ ھو۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.