کراچی، سندھ میں کرپشن کاسب سے بڑا مسئلہ بیوروکریسی ہے،محمداسلم ابڑو

منگل 30 جون 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستامسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری رہنی چاہئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرز ان حالات کو معلوم کر رہی ہے جن کی وجہ سے کراچی تباہ ہوا،اسلم ابڑونے کہاکہ سندھ میں کرپشن کاسب سے بڑا مسئلہ بیوروکریسی ہے اور کئی معاملات ان کی وجہ سے بگڑ جاتے ہیں،سندھ میں اچھی شہرت کے حامل افسران کی تعیناتی سے کرپشن کے جن پاقابوپایاجاسکتاہے ،انہوں نے کہا کہ جمہوریت لچکدار ہوتی ہے مگر حکومتوں کو ہر بات پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہئے خاص پرسندھ میں کرپشن کے حوالے سے نام سامنے آنے پروفاق سندھ کے کرپٹ حکمرانوں اوران کے چیلے افسران کے خلاف بھرپورکارروائی کرے،انفاریشن سیکریٹری اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ ملک میں کہیں بھی آپریشن عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتاکراچی سے بھتہ مافیا،لینڈمافیااورکلنگ مافیاکے خلاف عوام کوجراء ت سے کام لیناہوگا،رینجرزاورپولیس کابھرپورساتھ دیناہوگااپنے اردگرد موجودکالی بھیڑوں کوبے نقاب کرکے کٹہرے میں لایاجائے توکراچی کاامن سالوں نہیں دنوں میں بہترہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :