عمان ایئر نے مڈل ایسٹ کی بہترین ایئرلائن اسٹاف سروس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

منگل 30 جون 2015 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سلطنت عما ن کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے ـورلڈ ایئرلائن ایوارڈز2015کے Skytrax تقریب میں"مڈل ایسٹ کی سب سے بہترین ایئرلائن اسٹاف سروس" کا اعزااز اپنے نام کرلیا، تقریب کا انعقادحال ہی میں منعقد ہونے والی پیرس ایئرشو کے دوران کیا گیا۔ تقریب میں عمان ایئر نے مزید کیٹیگریز میں 6اور ایوارڈز جیتنے کا دعویٰ کیا ہے،جس میں دنیا کی 10 معروف ایئرلائنز میں کی صف میں بزنس کلاس کا شامل ہونا شامل ہے، جبکہ دیگر اعزازات میں دنیا کی بہترین کاروباری کلاس کی ایئرلائن،بہترین بزنس کلاس ایئرلائن سیٹ، بہترین بزنس کلاس ایئرلائن کیٹرنگ اور بہترین بزنس کلاس آرام دہ سفری سہولیات ،اس کے علاوہ عمان ایئر نے درجہ اول کی 10بہترین ایئرلائن کیٹرنگ اوربیسٹ اکانومی کلاس ایئرلائن سیٹس کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمان ایئر کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبد الرحمان البو سیدی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور کیا ہوگی ہے ہماری ایئرلائن دنیا کی صف اول کی ایئرلائن کمپنیوں میں شمار کیا جاتا ہے،اور اس میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف کو بھی دنیا کے بہترین اسٹاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انھو ں نے مزید بتایا کہ ہم یہ اعزاز گزشتہ دوسالوں سے حاصل کررہے ہیں، اورخدمات کی دیگر درجہ بندیوں کے مزید 6اعزاز حاصل کرنے کا سہرا اپنے اسٹاف کو پیش کرتے ہیں جن کی بہترین خدمات اور دیکھ بھال کے عوض آج یہ ایوارڈز ہمارے حصے میں آئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ایئرلائن ایوارڈجو کہ ایئرلائن انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز کی اہمیت رکھتے ہیں کسی اکیلے ادارے یا کسی کاروباری دباو کی بنیاد پر نہیں دیئے جاتے بلکہ اس کے انعقاد کے لیے انڈسٹری میں باقاعدہ انتخاب کا ایک نظام موجود ہے ۔ جسے انڈسٹری کے مستند ججز اور ایئر ٹریولرز کی زیرنگرانی پرکھا جاتا ہے۔