فقیروالی میں ٹا ؤن کمیٹی کا درجہ ختم کرنے پر شہریوں کا احتجاج ، ہائی وئے روڈ بلا ک کر دی

منگل 30 جون 2015 20:06

فقیروالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فقیروالی میں 1975ء سے قا ئم شدہ ٹا ؤن کمیٹی کا درجہ ختم کرنے پر شہریوں کا احتجاج ،ریلی بھی نکا لی گئی ، ہائی وئے روڈ بلا ک کر کے وائٹل گروپ ضیاء لیگ کے موجودہ مقا می ایم این اے ،ایم پی اے اور پنجاب حکو مت کے خلا ف سخت نعرے با زی کی گئی ،سیکرٹری بلدیات پنجاب نے چالیس سال سے خدمات سر انجام دینے والی ٹاؤن کمیٹی فقیروالی کا درجہ بحال کر نے سے انکا ر کر دیا ،آمدہ بلدیاتی الیکشن کے پیش نظر نئی حلقہ بندیوں کے مطابق فقیروالی سب تحصیل کو دو یو نین کو نسل میں تقسیم کر دیا یہ با تیں مقررین جا وید مجیدجنرل سیکر ٹری انجمن تا جران ڈاکٹر ظفراقبال جنرل سیکریٹری مغل سوسائٹی مرزا محمد اشرف ، سابق وائس چیئر مین سید صابر شاہ نے احتجاجی ریلی میں اپنے اپنے خطاب میں کہیں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے ٹاؤن کمیٹی کو بحال نہ کیا گیا تو کوئی سیاستدان ہم سے ووٹ لینے نہ آئے ،وائٹیل قیادت اعجا ز الحق، غلام مرتضیٰ نے اپنے مفادات کی خاطر یونین کو نسلوں کے نو ٹیفکیشن کروائے ہیں درجنوں ملازمین پر مشتمل ٹاؤن کمیٹی نے دو واٹر سپلائی سکیم ،پراپرٹی نقشتہ بل ،صفائی ودیگر معاملات کا کنٹرول سنبھالا ہوا تھایہ حکومت کی فقیروالی کے شہریوں کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے کہ ٹاؤن کمیٹی کا درجہ بحال کر نے کی بجائے کم کر دیا گیا ہے اس سے نہ صرف شہریوں کو پر یشانی کا سامنا ہے بلکہ ٹاؤن کمیٹی میں کا م کر نے والے درجنو ں ملازمین کے چو لھے ٹھنڈے پڑ جائیں گے ملا زمین کو اس سوچ نے مجبو ر کر دیا ہے کہ کہیں ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا غربت گھروں میں ڈیرے جمائے گی احتجاجی ریلی میں سابق چیئر مین محمد بخش جو ئیہ نے خطاب اور صدر مغل سوسائٹی محمد حسین مغل ، ڈاکٹر مختار علی ،و دیگر معززین نے شدید گر می میں روزوں کی حالت میں شرکت کی اور کہا کہ عید کے بعد تا فیصلہ بحالی ٹاؤن کمیٹی شہریوں کا احتجاج ،دھرنا ، بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :