ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقامی ہوٹل میں الخد مت فاونڈ یشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس منعقد کی گی

منگل 30 جون 2015 20:08

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مقامی ہوٹل میں الخد مت فاونڈ یشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس منعقد کی گی جس میں ضلع بھر کی اہم شخصیات نے مالی امداد کا علان کیا اور مستحق بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ٹوبہ ٹیک سنگھ مقامی ہوٹل میں الخدمت فانڈیشن کے زیراہتمام ڈونرز کانفرنس منعقد کی گی جس میں دو سو سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے جبکہ ڈی سی او نے ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری بھی لی اس موقع پرڈی سی او وقاص عالم اور جماعت اسلامی کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران حقوق اﷲ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی اہمیت دینی چاہیے مقررین نے کہا کہ ملک بھر میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت قائم سنٹرز میں یتیم بچوں کو تعلیم، رہائش، خوراک، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کی کفالت پر سالانہ 65 لاکھ خرچ کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقر یب میں الخدمت فانڈیشن کے صوبائی نائب صدر سید ضیا اﷲ شاہ، ضلعی سرپرست کیپٹن ڈاکٹر زاہد ستار، سمیت کا رکنان کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔