ٹھٹھہ،مکلی روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

منگل 30 جون 2015 20:18

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ٹھٹھہ میں مکلی روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطا بق مکلی کے ڈی آئی جی پیٹرول پمپ کے سا منے قومی شاہرہ پر ما ذا جوس فیکٹری کے ایک اعلی افسرکی تیز رفتار لینڈ کروزر نے مو ٹرسا ئیکل کوزوردارٹکرما رکرفرارہوگیا ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارغلا م اﷲ شہر کے رہا ئشی نوجوا ن مراد علی ولد مشتاق خوا جہ موقع پر ہلاک ہو گیا اور مظھر خواجہ زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حا دثے کے شکار دونوں افراد کو سول اسپتال مکلی لا ئے گئے۔ جھان ضروزی کا روائی کے بعد متوفی کی نعش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا ہے اور زخمی کواسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مکلی پولیس نے شا ہ مراد شیرازی روڈ پر ماذا جوس فیکٹری پر چھا پہ ماکرلینڈ کروزر کو حراست میں لیکر ڈرائیور معراج کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :