ساہیوال،وین اور ٹرک کے تصادم میں معروف اداکارہ خوشبو کا بھائی جاں بحق ‘اداکارہ سمیت 8افراد شدید زخمی

منگل 30 جون 2015 20:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وین اور ٹرک کے تصادم میں معروف اداکارہ خوشبو کا بھائی جاں بحق ‘اداکارہ سمیت 8افراد شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ خوشبو اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیہون شریف سے واپس ہائی روف وین نمبری 6263/LESپرلاہور جارہی تھی اور وین اداکار خوشبو کا بھائی جاوید چلا رہاتھا کہ فتو موڑ کے قریب جاوید کو اچانک نیند آگئی اور وہ آگے جانیوالے ٹرک نمبری TKC/328 میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں اداکارہ کا بھائی جاوید موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا جبکہ اداکارہ خوشبو ‘ رمضان ‘ثوبیہ ‘ علینہ ‘علی رضا ‘بشریٰ ‘ارسلان اور ظہیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :