یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ہوسٹلز کی سخت مانیٹرنگ کریں، ایسے اشخاص کی نشاندہی کریں جو طالبعلم نہیں مگر رہائش پذیر ہیں‘ وزیر داخلہ پنجاب

طلبہ کو لیکچر دینے کے لئے ایسے پروفیسرز کو بلایا جائے جو غیر متنازعہ ہوں اور ان کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہ ہو،کسی فیکلٹی ممبر کا تعلق انتہا پسند نظریہ رکھنے والی جماعت یا کالعدم تنظیم سے ہوتو اس کی فوری نشاندہی کریں , یونیورسٹیوں کی حدود میں واقع مساجد کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے ، مسجد میں رات قیام کرنے کی اجازت نہ دی جائے , دہشت گردی کے خلاف جنگ نیشنل کاز ہے اس لئے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی‘کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی زیر صدارت صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس