Live Updates

ملک میں حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا برا حال کر دیا ہے ‘شفقت محمود

حکومت کی مایوس کن کارکردگی ہے ، حکومت عوام کو ہر شعبے میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘ایم این اے پی ٹی آئی

منگل 30 جون 2015 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و آرگنائزر لاہور شفقت محمود اور ڈپٹی آرگنائزر مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا برا حال کر دیا ہے حکومت کی مایوس کن کارکردگی ہے اور حکومت عوام کو ہر شعبے میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے حکمرانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں جس سے عوام شدید مشکلا ت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے جس سے وہ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے رمضان بازار وں میں عوام کو ریلیف کے نام پر دھوکہ دیا گیا حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو عبرت ناک شکست ہوگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات