اور آئی فون 6 ایک دھماکے سے پھٹ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 30 جون 2015 20:35

اور آئی فون 6  ایک دھماکے سے پھٹ گیا

گرگائوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2015ء)ایک بھارتی، آئی فون کے ڈیلر کو عدالت میں گھسیٹنے کے چکر میں ہے۔ اس شخص نے دو دن پہلے ہی آئی فون 6 خریدا تھا جو کال کے دوران ہی پھٹ گیا۔ کشن یادیو کافی خوش قسمت رہا جو اس حادثے میں اسے کوئی چوٹ نہیں لگی۔ کشن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اس نے موبائل سے شعلے نکلتے دیکھے ، اس نے فون کار سے باہر پھینک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فون جیسے ہی کار سے باہر زمین پر گرا، اسی وقت پھٹ گیا۔ کشن پہلے تو ڈیلر کے پاس گیا اور اسے فون تبدیل کرنے کو کہا۔ انکار پر وہ پولیس اسٹیشن چلا گیا اور حادثے کی شکایت لکھوا دی۔ رپورٹس کے مطابق کشن نے دہلی کے ڈیلر آئی فون 6 کو 60 ہزار بھارتی روپوں میں خریدا تھا جس کے دو دن بعد یہ حادثہ ہو گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشن کار کے چارجر سے فون کو چارج کر رہا تھا یا فون سنتے ہوئے فون چارج پر تھا۔

(جاری ہے)

یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں کہ آئی فون 6 میں آگ لگی ہو۔پچھلے سال امریکا میں بہت سے آئی فون 6 فونز کو آگ لگ گئی، کئی دفعہ تو فون صارفین کی جیب میں ہوتے تھے۔ ایپل نے باضابطہ طور پر تو اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ کن وجوہات کی بنا پر اس کے سمارٹ فون میں آگ لگ رہی ہے تاہم پہلے خبردار کیا جا چکا ہے کہ ایسا تھرڈ پارٹی چارجر کی وجہ سے ہو رہا ہے۔آئی فون 6 کے علاوہ آئی فون 5 سی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ ایک 12 سالہ امریکی لڑکی کے آئی فون 5 سی میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ اس کی پینٹ کی جیب میں تھا۔ اس حادثے میں وہ لڑکی تقریباً تمام ہی جھلس گئی۔