بھارت کاجنگی جنون’’ ایشیائی امن‘‘ کیلئے خطرہ ہے‘نعیمین ایسوسی ایشن

پاکستان کا بھارتی تخریب کاری کو بے نقاب کرنے کیلئے اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے‘رہنماؤں کا مشترکہ بیان

منگل 30 جون 2015 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) بھارت کاجنگی جنون’’ ایشیائی امن‘‘ کیلئے خطرہ ہے،پاکستان میں بھارت کی تخریب کاری اور دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کیلئے اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے،بھارتی انتہا پسند حکمرانوں کو بے نقاب کرنا وقت کا ااہم تقاضا ہے۔ان خیالات کااظہار مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سیدشہباز احمدسیفی نے گزشتہ روز جاری اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے امن کوششوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔بھارتی مداخلت کامسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانے پر پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔شرانگیز بیانات کی علاقائی ،قومی اورعالمی سطح پر مذمت اورحوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے قوم کاہرفرد پاک فوج کیساتھ کھڑا ہے۔دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم پرعزم ہے۔آپریشن ضرب عضب سے ملک میں بحالی امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :