Live Updates

سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کی تردید

پیپلزپارٹی سے الگ ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں

منگل 30 جون 2015 20:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پیپلزپارٹی سے الگ ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

نذر گوندل کے قریبی ذرائع نے میڈیا کی ان اطلاعات کو غلط قرار دیدیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے الگ ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنماء ندیم افضل حسین نے کہا ہے کہ ان کی نذر گوندل سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :