اثاثہ جات ریفرنس میں آصف زرداری کی استغاثہ کے تین گواہان کی طلبی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا، اب 2جولائی کوسنائے جانے امکان

منگل 30 جون 2015 20:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدروپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دائر استغاثہ کے تین گواہان کی طلبی کی درخواست پرمحفوظ کیے جانے والے فیصلے میں مزید 2جولائی تک توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کے روزاحتساب کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمودرانجھا مصروفیت کی بناپر عدالت حاضرنہ ہوسکے ،جس کے نتیجے میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فارو ق ایچ نائیک کی جانب سے استغاثہ کے تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ نہ سنایاجاسکا،جس میں مزید دوجولائی تک توسیع کردی گئی،یادرہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آصف علی زرداری عدالت سے استثنیٰ بھی حاصل کرچکے ہیں۔