پنجاب میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں‘شہبازشریف
مظفر گڑھ میں بنایاگیا رجب طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے بیدیاں روڈ کے لدھڑ ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ اورجدید سہولتوں سے مزین کیا جائیگا‘وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
منگل 30 جون 2015 20:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے مختلف منصوبوں بالخصوص رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
شعبہ صحت کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں بنایاگیا رجب طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال عوام کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے ۔(جاری ہے)
رجب طیب اردگان ٹرسٹ ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔
اس ہسپتال کا ماڈل مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں تک پھیلا یا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لدھڑ،بیدیاں روڈ پر بنائے جانے والے ہسپتال کو بھی اسی ماڈل پر چلایا جائے گا۔لدھڑ، بیدیاں روڈ کے ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ اورجدید سہولتوں سے مزین کیا جائے گااورہسپتال کے اس منصوبے سے علاقے کے لوگوں کو بہترین اورمعیاری طبی سہولیات دستیا ب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال عالمی معیار کی صحت عامہ کی سہولتیں فراہم کررہا ہے ۔ایسی طبی سہولتیں ہی لدھڑ،بیدیاں روڈ ہسپتال میں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جوبلی ٹاؤن کے قریب مخیرحضرات کی جانب سے ہسپتال اور میڈیکل کالج بنانے کا منصوبہ خوش آئند ہے ۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات تنویر اسلم ملک، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم این اے بیگم رانا مبشر و سابق ایم پی اے رانا مبشر، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، صحت، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، طلحہ برکی، چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیزرجب طیب اردگان ہسپتال میاں محمد احسن،بورڈ آف ٹرسٹیز،سی ای او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری اور مخیر حضرا ت نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.