وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس،365پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے بارے بحث
کسی قسم کی ہنگامہ آرائی ،بدنظمی ناکام بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کی ری پولنگ کیلئے آرمی تعینات کرنے کی درخواست ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ،پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی الیکشن کمیشن سے درخواست کی جائیگی،پرویزخٹک
منگل 30 جون 2015 20:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 365پولنگ سٹیشنوں پر آئندہ پانچ جولائی کو دوبارہ پولنگ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے اور کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا بدنظمی کے عزائم کوناکام بنانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے ری پولنگ کیلئے آرمی تعینات کرنے کی درخواست کی ہے اس کے علاوہ ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی الیکشن کمیشن سے درخواست کی جائے گی۔
یہ فیصلے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلی خیبرپختونخو اپرویز خٹک کی صدارت سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے ۔ اجلاس میں صوبائی وزراء محمد عاطف، مشتاق احمد غنی، شہرام ترکئی، مظفر سید ایڈوکیٹ، ایم پی اے شوکت یوسفزئی، یاسین خلیل، پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائزر فضل محمد، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، داخلہ اور لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.