(ن) لیگ کے درباری عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے جوڈشیل کمیشن میں جھوٹ اور سچ سب کے سامنے آنے والا ہے ‘محمود الرشید

2015حکمرانوں ٹولہ کی رخصتی ،نئے الیکشن کا سال ہے ،دھاندلی ثابت ہونے پر (ن) لیگ کی ٹیم منہ چھپاتی پھر رہی ہے

منگل 30 جون 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ دھاندلی پر پردہ ڈالنے والے کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نگے وعدوں سے پیچھے ہٹنا جھوٹ بولنا (ن)لیگ کا وطیرہ ہے (ن) لیگ کے درباری عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے جوڈشیل کمیشن میں جھوٹ اور سچ سب کے سامنے آنے والا ہے ‘لگتا ہے پورے حکمران ٹولہ عمران خان فوبیہ کا شکار ہو چکا ہے۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ 2015حکمرانوں ٹولہ کی رخصتی اور نئے الیکشن کا سال ہے دھاندلی ثابت ہونے پر (ن) لیگ کی مداریوں کی ٹیم منہ چھپاتی پھر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے لو ڈشیڈنگ ،لوٹ مار، مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل قوم کو تحفے میں دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ووٹ کے تقدس کے لئے تاریخ ساز جدو جہد کی ہے ۔ حکمران ٹولہ اور انکے درباریوں کی صرف باتوں اور زبانی جمع خرچ سے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو گی ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہو تا جا رہا ہے شہروں اور دیہاتوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام سے سکون اور چین بھی چھین لیا ہے صنعتیں بند ہونے سے غربت اور بے روزگاری بڑ ھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی نا اہلیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بڑھکیں مارنے والے حکمران عوام سے کیے گئے وعدوں میں ایک بھی پورا نہیں کر سکے‘ اشیاء خورد نوش کی چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے پنجاب میں ڈاکو راج ہے جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ چکا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ڈاکو دندتاتے پھر رہے ہیں جبکہ پنجاب کا حکمران ٹولہ سب اچھا کا راگ الاپنے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :