بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت بے بس ہو چکی ہے غریب عوام حکومت سے سخت مایوس ہو چکے ہے ‘اعجاز چوہدری

حکمرانوں نے عوامی مسائل میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا ہے (ن) لیگ نے عوام کے ساتھ ظلم و ذیادتی کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں

منگل 30 جون 2015 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عذاب لیگ کی حکومت نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، بد ترین لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت بے بس ہو چکی ہے غریب عوام حکومت سے سخت مایوس ہو چکے ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوامی مسائل میں کمی کرنے کے بجائے اضافہ کیا ہے (ن) لیگ نے عوام کے ساتھ ظلم و ذیادتی کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔

حکمرانوں نے عوام سے بنیادی سہولتیں دینے کے بجائے سب کچھ ان سے چھین لیا ہے ظالم حکومت مز ید دیر تک قائم نہیں رہ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی حکمرانوں نے غریب عوام کا خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لیا ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک و قو م تباہی کے دہانے پر جا پہنچے ہیں حکمرانوں کو صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر پڑی ہوئی انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی ۔

متعلقہ عنوان :