وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہشت نگری میں قتل چاربہنوں کے گھر آمد، والد سے تعزیت

غمزدہ خاندان سے تعزیت کیلئے آیا ہوں ،یقین دلاتا ہوں انصاف ہو گا،پرویزخٹک

منگل 30 جون 2015 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اچانک ہشت نگری میں رقم کی لین دین پر قتل کی جانے والی چار بہنوں کی رہائشگاہ پہنچ گئے،عمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارہمدردی کی اورانصاف فراہم کرنے کایقین دلایا ،وزیراعلی پرویزخٹک غمزدہ والد سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ غمزدہ خاندان سے تعزیت کے لیئے آیا ہوں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے ساتھ انصاف ہو گا وزیر اعلی نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے جنہوں نے 24 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کیا پرویز خٹک نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیئے تیاریاں جاری ہیں پہلے بھی کہا تھا کہ فوج کی نگرانی میں الیکشن ہوں اب بھی یہی درخواست پھر کرتے ہیں وزیر اعلی کے مطابق انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :