5 جولائی کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کوپشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

منگل 30 جون 2015 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) 5 جولائی کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کوپشاور ہاء کورٹ میں چیلنج کردیاہے ،فاضل عدالت نے رٹ کو سماعت کے لیئے منظور کرتے ہوئے 2 جولائی کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

یونین کونسل ٹھنڈ کوئی کے دو اْمیدواروں کی جانب سے دائر کردہ رٹ میں موقف اختیارکیا ہے کہ گاؤں کڈی میں بلدیاتی الیکشن میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا تھا نہ کوئی معاہدہ ہوا تھاجس کی بنیاد پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے کڈی گاؤں کے نتائج روکنا ناانصافی پر مبنی ہے رٹ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی آر او کا کڈی گاؤں کے دو خواتین پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی سفارش بد نیتی پر مبنی تھا لہذاا الیکشن کمیشن دیگر یونین کونسلوں کی طرح ٹھنڈ کوئی کونسل کے نتائیج کا بھی اعلان کرے درخواست کے مطابق ٹھنڈ کوئی یونین کونسل سے سہہ فریقی اتحاد کے اختر زمان اور فضل حیات ضلع اور تحصیل کی سیٹوں پر کامیاب ہوئے تھے عدالت عالیہ نے رٹ درخواست کو سماعت کے لیئے منظور کرتے ہوئے 2 جولائی کو ریکارڈ طلب کر لیا