وزیر داخلہ سندھ نے حیدرآباد جیل میں قیدی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

منگل 30 جون 2015 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے حیدرآباد جیل میں قیدی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی ریجن اشرف علی نظامانی اور ڈی آئی جی حیدرآباد خادم رند شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔ہلاک ہونے والا قیدی توقیر مشہوری 27 جون 2015 کو حیدرآباد جیل لایا گیا تھا۔متوفی نشے کا عادی تھا،جیسے جی او آر پولیس حیدرآباد نے گرفتار کر کے جیل پہنچایا تھا

متعلقہ عنوان :