سندھ ہائیکورٹ نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سینکڑوں ہلاکتوں پر حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردئیے

منگل 30 جون 2015 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث سیکڑوں ہلاکتوں پر حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردئیے،سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شوکت میمن نے کراچی میں گرمی کے باعث اموات سے متعلق درخواست کی سماعت کی،سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف تھا کہ کراچی میں پانی وبجلی کی عدم فراہمی سے سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے،ان اموات کی زمہ دار حکوومت سندھ او ر کے الیکٹرک ہے،عدالت عالیہ نے درخواست کو اس قسم کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت سندھ کے الیکٹرک اور دیگر کو یکم اگست کے لئے نوٹس جاری کردئیے ۔