گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور8 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 30 جون 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور8 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو بم اور اسلحہ برآمدہوا ہے،سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے،ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور رکشہ برآمد ہوا ہے،بلدیہ قائم خانی کالونی میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،کورنگی عوامی کالونی میں بھی4 ملزمان دھر لئیے گئے ،جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :