نارتھ کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک،اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق

منگل 30 جون 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) نارتھ کراچی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک،اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق،تفصیلا ت کے مطابق منگل کونارتھ کراچی4-k چورنگی پر نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں موٹڑ سائیکل پر سوار24 سالہ نامعلوم نواجوان ہلاک ہوگیا،جبکہ ٹرک ڈرائیور سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئیے اسپتال منتقل کردی،اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں گھر کے اندر کام کے دوران بجلی کاکرنٹ لگنے سے 17 سالہ کامران ولد علی خان ہلاک ہوگیا،متوفی کو اہل کانہ اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

متعلقہ عنوان :