صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ضلع سکھر میں کام چور ملازمین کی فہرستیں تیار

سیاسی بنیاد وں پر بھرتی ہونے والے ملازمین میں کھبلی ملازمتیں بچانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع

منگل 30 جون 2015 21:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ضلع سکھر میں کام چور ملازمین کی فہرستیں تیار سیاسی بنیاد وں پر بھرتی ہونے والے ملازمین میں کھبلی ملازمتیں بچانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ شر جیل میمن کی ہدایت پر سکھر سمیت صوبے بھر میں محکمہ بلدیات کے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کے بعد سکھر روہڑی , صالح پٹ , پنوعاقل , نیا سکھر اور سٹی میں ماضی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے سینکڑوں ملازمین کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے جبکہ گھروں پر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والے گھوسٹ ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین کی حاضری اور کارکردگی کا ریکارڈ چیک کرکے حتمی لسٹ تیار کی جائے گی ۔