کوہاٹ،سوزوکی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ،پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

منگل 30 جون 2015 21:31

کوہاٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار میں سوزوکی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی بازار میں انڈس ہائی وے روڈ پر تیز رفتار سوزوکی نمبرکوہاٹ 5833ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بازار میں سودا سلف خریدنے والے نوجوان قیوم شاہ سکنہ مندوری لاچی پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جو کہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس تھانہ لاچی نے متوفی کے چچا سجاد حسین کی مدعیت میں سوزوکی ڈرائیور محمد حیات کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔`

متعلقہ عنوان :