کوہاٹ ،فریقین کے مابین لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے باپ جاں بحق ،تین بیٹے زخمی

منگل 30 جون 2015 21:33

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) کوہاٹ کے علاقہ چمبئی میں فریقین کے مابین لڑائی کے دوران چاقو کے وار سے باپ جاں بحق تین بیٹے زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر واقع علاقہ جرما کے موضع چمبئی میں نماز مغرب کے بعد مسجد کے سامنے چھریوں سے مسلح مبینہ ملزمان میر زمان اور اسکے بیٹوں شیر زمان،تاج بادشاہ،خان زمان،ایاز اور سلاوت شاہ نے اچانک حملہ کرتے ہوئے چاقوؤں کے پے در پے وار کرکے مخالف فریق کے نزر گل اور اسکے تین بیٹوں محمد سعید،محمد نصیر اور ثاقب کو شدید زخمی کر دیا۔

موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے باپ بیٹوں کو ملزمان سے چھڑالیا۔ مجروحین کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں نذر گل زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ یگر زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ لڑائی میں زخمی ہونیوالا محمد سعید پولیس کانسٹیبل ایلیٹ فورس کا اہلکار ہے جسکی مدعیت میں پولیس تھانہ جرما نے واقعہ انکے ماموں عقل شاہ اور ملزمان کے مابین معمولی لڑائی سے پیدا ہونیوالی چپقلش کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزمان باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔`

متعلقہ عنوان :