کفر یہ طاقتیں یمن میں باغیوں کو سپورٹ کر کے عربوں میں شعبہ سنی مسئلہ بنانا چاہتے ہیں‘ سینٹر ساجد میر

افغانوں کے مضبوط ایمانوں کے سامنے پاش پاش ہونیوالے سبھی غصہ پاکستان‘ سعودی عرب کیساتھ عربوں پر نکال رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جون 2015 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اس دور میں جذ بہ خلق غرباء مساکین یتامی کی امداد بہت بڑا مالی جہاد ہے۔ مخیر حضرات اس کام کے ذریعے آخرت بہتر بنانے کا بہترین موقع رمضان میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اسرائیل نے یورپی امدادی بحری بیڑے کو غزہ جانے سے روک کر تاریخی دہشت گردی کی ہے۔

امریکہ کا حرامی بچہ اسرائیل جو مرضی کر لے امریکہ اور یو این او خاموش رہتے ہیں جبکہ اپنا دفاع کرنے والے غزہ کی مظلوم عوام دہشت گرد بن جاتی ہے۔کینیڈین بابا اپنے آقا ؤں کے جس نئے مشن پر آئے ہیں پھر ناکام ہو گا۔راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک وقوم کی قسمت سنور جائے گی ۔اس امر کا اظہار سینٹر پروفیسر ساجد میر نے جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مستحقین میں رمضان گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفورراشد کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ ممتاز حسین اور بابر فاروق رحیمی ناظم دفتر بھی موجود تھے۔ساجد میر نے کہا کہ رحمتوں مغفرتوں اور جہنم سے خلاصی کا مہینہ ہمیں مالی طور پر کمزوری مسلمانوں کی امداد کرنے کی تلقین کرتا ہے کیونکہ امراء کے مالوں میں ان کا حصہ حکم خداوندی ہے۔جو ان کا خیال کرتے ہیں خدا ان کا خیال کرتا ہے۔

ساجد میر نے کہا کہ بد قسمتی سے کمزور اور غرباء سینکڑوں کی تعداد میں گرمی سے کراچی میں زندگی کی بازی ہار گئے اور بے ہوش وزیر اعلیٰ دھٹائی سے اپنی غلطی پر اڑے ہوئے ہیں۔ زرداری کے طوطے شاہ کو قیامت کو حساب دینا پڑے گا۔ ساجد میر نے کہا کہ کینیڈین علامہ کی آمدان کے آقاؤں کے مشن کا حصہ ہے ۔ میا ں برادران کو انجام تک پہنچانے کی دھمکی دینا محض ریٹ بڑھانا ہے۔

جوان کا روایتی طریقہ ہے۔ساجد میر نے کہا کہ قوم اب بیدار ہے۔شعبدہ باز اب کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ساجد میر نے کہا کہ ڈراموں تماشوں کے ماہر بابا قادری کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اب ان کے سیاسی کزن عمران خان بھی ان پر اعتبار نہیں کریں گے۔ساجد میر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام تر حالات کے باوجود حکومت کا ۵ سالہ مدت پوری کرنا ملک وملت کے مفاد میں ہے۔

مہنگائی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی بے شک بڑے مسائل ہیں لیکن راہداری جیسا منصو بہ اور دیگر میگا پراجیکٹس سے ملک و ملت کی قسمت سنور جائے گی۔ساجد میر نے کہا کہ کویت کی مسجد میں دہشت گردی اور تیونس میں دہشت گردی کفار کا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امت مسلمہ کو غیر مستحکم کرنے کا ہتھیار ہے۔ساجد میر نے کہا کہ کفر یہ طاقتیں یمن میں باغیوں کو سپورٹ کر کے عربوں میں شعبہ سنی مسئلہ بنانا چاہتے ہیں۔

حالانکہ شعبہ سنی نہیں بلکہ باغیوں اورحکومت کا مسئلہ ہے۔اس کام کی آڑ میں سعودی عرب کے نظام کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کفار کا اصل مہرہ نام نہاد مسلمان ہیں جن کو ڈالروں کے چکرمیں ڈال کر دہشت گردی کروائی جا رہی ہے۔ساجد میر نے کہا کہ ہم حرمین شریفین کے محافظین کے ساتھ ہیں۔ساجد میر نے کہا کہافغانوں کے مضبوط ایمانوں کے سامنے پاش پاش ہونے والے امریکہ اور نیٹو سبھی غصہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ عربوں پر نکال رہے ہیں۔

ساجد میر نے کہا ہے کہامریکہ دھشت گردی سے امن چاہتا ہے یہ ا س کی بھول ہے امن صرف عدل سے ہو گا۔ساجد میر نے کہا ہے کہ کالا شا ہ کاکو میں دھشت گردوں کی ہلاکت سے پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا۔ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے بھرپور ہمایتی ہیں۔`

متعلقہ عنوان :