راوی ٹا ؤن اور داتا گنج بخش ٹا ؤن حضرت علی کے یو م شہادت جلوس سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کیا کریں‘ محمد عثمان
ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام جلوس کے روٹ پر کھلے مین ہولزکو فور ی طور پر بند کروائیں،ڈی سی او لاہور
منگل 30 جون 2015 21:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت حضرت علی کے یو م شہادت بروز21 رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، ٹی ایم اوز، شیعہ رہنماء آغا شاہ حسین قزلباش،توقیر بابا،خواجہ بشارت حسین کربلائی اوردیگر نے شرکت کی۔
ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے راوی ٹا ؤن اور داتا گنج بخش ٹا ؤن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جلوس سے قبل تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ جلوس کے تمام روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں کے پڑے ملبے کو فوری طور پر ہٹائیں اور روٹ پر مو جود تجاوزات کا فوری خاتمہ کروائیں۔(جاری ہے)
ڈی سی او لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر اگر کسی جگہ پر کھلے مین ہولزہیں تو ان کو فور ی طور پر بند کروائیں۔
ڈی سی او لاہور نے محکمہ سول ڈیفنس کو ہدایت کی کہ 21رمضان المبارک یو م شہادت حضرت علی کے موقع پر رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور جلوس کی ما نیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ریسکیو1122کو جلوس کے حوالے سے اپنا پلان تیار کر نے اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی۔ایل ڈبلیو ایم سی جلوس کے موقع پرسنٹری ورکرز روٹ کی صفائی ستھرائی کے لیے تعینات کر ے گا جبکہ پو لیس حکام کو ٹریفک نظام بہتر بنانے اور لا ہور پارکنگ کمپنی کو جلوس میں شرکت کرنے والے زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے منا سب بندوبست کر نے کی بھی ہدایت کی۔محکمہ پو لیس جلو س کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی لیول کے افسران کے علا وہ پو لیس ملازمین تعینات کر ے گی۔ڈی سی او لاہور نے لیسکو حکام کو جلوس کے روٹ کے راستے میں لٹکتی تا روں کو فوری طور پر اونچا کر کے لگانے کی ہدایت کی جبکہ ٹا ؤنزانتظامیہ کو روٹ کی سڑکوں پر پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹس کے کام کو بھی جلد مکمل کر نے کی ہد ایت کی۔اس مو قع پر محکمہ ہیلتھ نے ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کی جا نب سے سنٹرل ماڈل سکول میں عارضی ہسپتال بنایا جائے گا جبکہ روٹ کے راستے پر مو جو دالخمینی اور العمران بلڈنگزمیں بھی عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ جلوس کے موقع پر محکمہ صحت اور ریسکیو1122کی ایمبولینسز سا را دن مو جو د رہیں گی۔`مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.