سلک بینک کا میسرز عارف حبیب لمیٹڈ کے ساتھ تحریری معاہدہ

رائٹ شیئرز کا اجراء آئندہ 45 روز میں متوقع

منگل 30 جون 2015 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)سلک بینک نے میسرز عارف حبیب لمیٹڈ کے ساتھ انڈر رائٹنگ ایگریمنٹ (تحریری معاہدہ) کیا ہے۔ یہ ایگریمنٹ سلک بینک کی جانب سے بینک کے سرمایہ کو بڑھانے کے سلسلے میں دس ارب روپے کے رائٹ شیئرز کے اجراء کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے سلک بینک کو نہ صرف اپنی نشو و نما کے طویل المیعاد اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے درکار قواعد کی تعمیل بھی ہوگی۔اس معاہدے کے نتیجے میں رائٹ شیئرز کا اجراء آئندہ 45 روز میں متوقع ہے۔ اس سلسلے میں بینک نے ضابطے کی تمام کارروائیاں مکمل کرلی ہیں اور ضروری اجازت نامے حاصل کرلیے ہیں۔`