سپورٹس کے نئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، عثمان انور

پنجاب حکومت نے سپورٹس کے نئے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، نوجوان کھیل کے میدانوں کی طرف آرہے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب

منگل 30 جون 2015 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، سپورٹس کے نئے منصوبوں پر بھی کام شروع کر دیاگیاہے،پنجاب حکومت نے 2015-16 کے بجٹ میں سپورٹس کے فروغ اور نئے منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے، جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا اور نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اپنے بیان میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کو بہت اہمیت دے رہی ہے، وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو سپورٹس کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نیٹ کلبوں سے نکل کر کھیل کے میدانوں کی طرف رُخ کررہی ہے جس سے معاشرے میں صحت مند سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سپورٹس کے نئے منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے، سپورٹس کے نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

نئے منصوبوں سے نوجوانوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور سپورٹس کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :