الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع کے احکامات جاری

الیکشن کمیشن نے مدت میں 2 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے31 اگست 2015 ء تک کام جاری کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 30 جون 2015 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2013کی عذرداریاں کیسز نمٹانے والے الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع دیتے ہوئے 31 اگست 2015 ء تک کام جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر نے سے گفتگو میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں توسیع بارے اجلاس ہوا جس میں ٹربیونل کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے تاہم چیف الیکشن کمشنر نے تما م ٹریبونلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں تمام عذردایاں نمٹائیں۔`

متعلقہ عنوان :