ممکنہ حملوں کا خطرہ، وزارت داخلہ کی مساجد اور اما م بارگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

منگل 30 جون 2015 21:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے تحت انسداد دہشت گردی اقدامات کے اور ممکنہ حملوں کا خطرہ، وزارت داخلہ نے مساجد اور اما م بارگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ لاہور میں دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران ایف آئی اے بلڈنگ کے نقشے برآمد گی کے بعد حساس اداروں کی جانب سے ممکنہ حملو ں کی اطلاعات کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزارت داخلہ ذرائع نے کو بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں دہشتگروں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرہ کے تحت سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو مزید سخت بناتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروکار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نفری میں اضافہ سمیت پولیس گشت اور فوری رسپانس میں غفلت نہ برتی جائے جبکہ مارکیٹوں اور رش والی جگہوں پر بھی مشکو ک افراد پرکڑی نظر رکھی جائے ۔ ذرائع نے کو بتایا کہ کراچی آپریشن ،آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر شہریوں میں دہشتگروں کے خلاف کارروائیوں کے بعد مذہبی منافقت اور انتہاء پسندی کے بنیادپر حملہ یا ٹارگٹ کلنگ کا ناخوش گوار واقعہ پیش آسکتا ہے فوری اقدامات کیے جائیں اور مشکو ک افراد پر سخت نظر رکھی جائے ۔ `

متعلقہ عنوان :