بے لگام کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے،موجودہ حکومت کی نااہلی کئی بار ثابت ہو چکی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پاک فوج کی قر بانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ،قومی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے

منگل 30 جون 2015 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بے لگام کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہو نا چاہیے،موجودہ حکومت کی نااہلی کئی بار ثابت ہو چکی ہے،ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پاک فوج کی قر بانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں ،قومی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کابنگلہ دیش سے گٹھ جوڑ وزارت خارجہ کی ناکامی ہے۔ناجائز منافع خوروں کیلئے رمضان کا ہر دن عید بن چکی ہے۔پنجاب میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔شدت پسند مائنڈ سیٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم جیت کر بھی ہار جائیں گے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نئے پاکستان کا مستقبل طے کرے گا۔

بھارت پاکستان میں لسانی ، نسلی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر انتشار اور فساد پھیلانے کی سازشوں می ہر وقت مصروف رہتا ہے۔مہنگائی کے طوفان میں گھری عوام کو دلاسوں سے بہلایا جارہا ہے۔نفرتیں پھیلانے والے ان کارخانوں کو بند کرنا ہو گا جہاں شدت پسندی کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔دہشتگردی نے ہماری قومی زندگی کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ہماری غیر قانو نی معیشن قانونی معیشت سے کہیں زیادہ ہے۔بد ترین لوڈ شیڈنگ اور حکومتی بد انتظامی کراچی میں ہلاکتوں کل سبب بنی ۔ لوڈ شیڈنگ انسانی المیہ بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :