شاید حکومت ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے لوگوں کے ہوش و حواس گم کرنے پر تلی ہوئی ہے ، سینیٹر حافظ حمد اﷲ

منگل 30 جون 2015 22:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ شاید حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے لوگوں سے ہوش حواس گم کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ موجودہ حکومت نے ماہ سیام کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گوادر میں شراب فروخت کرنے کا پرمٹ جاری کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ جہاں یہ اسلامی نظریات سے دور ہے وہی پر لوگوں کو بے راہ روی کا شکار کررہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شراب جس کو اسلام نے ہر مسلمان پر پینا حرام کر رکھا ہے ۔ موجودہ حکومت نے ہر شہر اور ہر گگلی تک پہنچانے کا عہد کر رکھا ہے جس کی زندہ مثال گوادر مین صوبائی حکومت کا شراب فروخت کرانے کا پرمٹ کا اجرا ہے ۔یہاں تک کے ماہ مقدس رمضان المبارک کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا جوکہ قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت بتائے کہ آخر ان کی کیا مجبوری تھی کہ مسلم آباد ضلع گوادر میں شراب کو محفوظ رکھنے اور قانونی شکل دینے کیلئے پر مٹ جاری کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کی عوام کو احساس ہوگیا ہے کہ حکومت نہ صوبے کو پسماندہ رکھنے کا ایجنڈا لیکر آئی ہے ۔بلکہ یہاں پر اسلام مخالف قوتوں کو سپورٹ کرنے کا بھی منصوبہ بھی ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

جس کے اثرات آہستہ آہستہ سامنے آنے لگے ہیں ۔جس میں سے ایک زندہ مثال گوادر میں شراب کی فروخت کا پرمٹ جاری کرنا جو مسلمانوں کیخلاف ایک مذموم سازش ہے ۔جس کے ذریعے مسلمانوں کو بے راہ روی کا شکار کرنا ہے اور اسلام کے تعلیمات کے مخالف سوچ کو فروخت دینا ہے ۔ صوبائی حکومت در اصل غیروں کے ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے ۔جوکہ ان کے بیرونی آقا ان کو جو ایجنڈا دیتے ہیں وہ اس کی تکمیل کیلئے بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔