ومبلڈن ٹینس میں سرینا، آذرنیکا، شراپووا اور جوکووک ابتدائی آزمائش میں سرخرو
منگل 30 جون 2015 22:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈز نووک جوکووک، سرینا ولیمز، روسی ساحرہ ماریا شراپووا اور بیلاروسی اسٹار وکٹوریہ آذرنیکا ابتدائی آزمائشوں میں سرخرو ہوگئے، 9 سیڈ اسپین کی کارلاسواریز نیوارو اور تجربہ کار اطالوی پلیئر فلاویا پنیٹا ابتدائی راؤنڈ کی مہمان بن گئیں، پاکستانی اسٹار اعصام الحق منگل کو ڈبلز ایونٹ میں سفر کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیزن کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن پیر سے شروع ہوگیا، ابتدائی دن منعقدہ میچز میں ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے عالمی درجہ بندی میں 113 نمبر کی روسی پلیئر مارگریٹا گیسپریان کیخلاف 6-4 اور6-1 سے کامیابی حاصل کرلی، فورتھ سیڈ ماریا شراپووا نے برطانوی پلیئرجوہاناکونٹا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور6-2 سے ہرادیا، شراپووا نے 2004 میں ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کیا ہے لیکن اس کے بعد سے وہ انگلینڈ کلب ایونٹ کی ٹرافی دوبارہ نہیں جیت پائی ہیں، بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سابق آسٹریلین اوپن فاتح وکٹوریہ آذرنیکا نے پہلے مقابلے میں اسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ کو 6-2 اور6-1 سے تختہ مشق بنایا، 7 سیڈ سربین اسٹار اینا ایوانووک نے چینی حریف یفان ڑو کو 6-1 اور6-1 سے زیر کرلیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.