کرپشن الزامات پر بھارت نے کرکٹرز کو خود ہی کلین چٹ تھما دی

منگل 30 جون 2015 22:07

کرپشن الزامات پر بھارت نے کرکٹرز کو خود ہی کلین چٹ تھما دی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی کی جانب سے چنئی سپر کنگز میں شامل تین انٹرنیشنل کرکٹرز سریش رائنا، جڈیجا اور ڈیوائن براوو پر ایک بلڈرسے فلیٹ اوررقومات حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیابھارتی کرکٹ بورڈ نے کرپشن الزامات کے شکار کرکٹرز کو خود ہی کلین چٹ تھما دی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ آئی سی سی نے ہمیں سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اس کا مطلب وہ بے قصور ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کیس کی فائل بند ہوچکی، تازہ شواہد ہوئے تو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔۔ادھر بی سی سی آئی نے از خود ہی ان تینوں کھلاڑیوں کو کلین چٹ بھی تھما دی، سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ آئی سی سی نے ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا، اگر انھیں کچھ شواہد ملے ہوتے تو ہمیں آگاہ کرتے، اس کا مطلب یہ ہے کہ کھلاڑی بے قصور ہیں تفصیلات کے مطابق ، للت مودی نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے نام اکتوبر 2013 میں لکھے گئے خط میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ مذکورہ بلڈر مبینہ طور پر ایک بکی ہے، اس نے آئی پی ایل فرنچائز خریدنے کی بھی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کونسل نے تقریباً 2 برس گزرنے کے باوجود اس خط پر کوئی ردعمل نہیں دیا،جب ٹویٹر پر دوبارہ یہ معاملہ اٹھا تو ترجمان نے گذشتہ دنوں تسلیم کیا کہ انھیں للت مودی کا خط موصول ہوا جسے طریقہ کار کے تحت اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ کو بھیجا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :