تحریک عوامی حقوق کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 30 جون 2015 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نام پر اقتدار میں آئی لیکن بلند بانگ دعوؤں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا مینار پاکستان میں بیٹھ کر عوام سے یکجہتی کر نے والے خادِم اعلی اب کہاں ہیں کراچی میں ایک ہزار سے زائد لوگ حکومتی غفلت سے موت کے منہ میں چلے گئے اور کوئی زمہ داری لینے کو تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک عوامی حقوق لاہور کے زیر اہتمام لودشیڈنگ کے خلاف ہونے والے احتجاج سے تحریک عوامی حقوق کے صدر عظیم طارق نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت مزید قرضوں کے لیے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے جا رہی ہے اگر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر سبسڈی ختم کی گئی تو عوام شدید احتجاج کریں گے ۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کی نجکاری ختم کر ے اور فوری اپنی تحویل میں لے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جتنے پیسے ا پنی اشتہار بازی پر لگا رہی اگر یہی رقم بجلی کے نظام پر لگائے تو آدھی لوڈشیڈنگ ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنا بڑا انسانی المیہ بھی حکمرانوں کے ضمیر کو جگا نہیں سکا اب بھی اس مسئلے کا کوئی حل ڈوھنڈنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کا شرم ناک کھیل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی پر سبسڈی ختم کی گئی تو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :