پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کاسرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ

منگل 30 جون 2015 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے منگل کو سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وہ کمبیٹ کمانڈر سکول میں ہونے والی کمبیٹ کمانڈر کورس کے اختتام پر ایک آپریشنل فضائی مشق میں شرکت کے لئے ایف 16 طیارہ کے ذریعے پہنچے۔ ایئر چیف نے کورس میں شرکت کرنے والے پائلٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بیس پہنچنے کے بعد انہوں نے عملے سے ملاقات کی اور مشق کے دوران ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پی اے ایف کے کمبیٹ کمانڈروں کو معیاری تربیت کی فراہمی پر انسٹرکٹروں کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :