طارق میر کا مبینہ بیان پولیس کی دستاویز نہیں ٗترجمان میٹرو پولیٹن پولیس

منگل 30 جون 2015 22:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما طارق میر کے چند دن قبل سوشل میڈیا پر نمودار ہونے والا مبینہ اعترافی بیان لندن میٹروپولیٹن پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔لندن میٹروپولٹن پولیس کے ترجمان ایلن کروکرفورڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ طارق میر سے منسوب مبینہ اعترافی بیان لندن پولیس کے ریکارڈ کی دستاویز نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

طارق میر سے منسوب یہ بیان سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے جاری کیا گیا تھا اور اس کے بعد یہ بیان پاکستان کے ہر اخبار میں شائع ہوا اور ہر ٹی وی چینل پر بار بار نشر کیا گیا۔لندن پولیس کے ترجمان نے بی بی سی کے استفسار پر ایک ای میل کے مختصر جواب میں کہا کہ پولیس نے پاکستان کے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے اس مبینہ اعترافی بیان کا بغور جائزہ لیا ہے۔ایلن کروکرفورڈ نے کہا کہ اس دستاویز کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ پولیس کی دستاویز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :