طارقی جوتہ گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار ، طلائی زیورات ‘مال مویشی ‘نقدی و اسلحہ برآمد

منگل 30 جون 2015 22:27

خانیوال ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) طارق عرف طارقی جوتہ گینگ کا سرغنہ اپنے تین ساتھیوں سمیت گرفتار ،ملزمان سے طلائی زیورات ‘مال مویشی ‘نقدی اور اسلحہ برآمد۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان نے جاری کردہ ایک ہینڈ آؤٹ میں بتایا کہ یہ گینگ کچھ عرصہ سے نوا ں شہرمیں ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

چنانچہ سب ڈویثرنل پولیس آفیسر کبیروالا محمد اشرف ماڑھا اور ایس ایچ او تھانہ نواں شہر مہر بشیر احمد ہراج کوگینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے ضروری گائیڈ لائن دیں ۔ٹیم نے گینگ کی گرفتاری کیلئے شبانہ روز محنت شروع کردی اوراپنے انفارمیشن ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے طارق عرف طارقی جوتہ گینگ کو ٹریس کیا آخر کا ر ٹیم کی محنتیں رنگ لائیں اور ٹیم نے طارق عرف طارقی جوتہ گینگ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں طارق عرف طارقی ولد اللہ بخش قوم جوتہ سکنہ جوتہ کسی سرغنہ اور تین ساتھی یٰسین ولد ظفر قوم جوتہ سکنہ جوتہ کسی ‘عمران ولد محمد رمضان سکنہ جوتہ کسی اور تنویر عرف تنی سکنہ جوتہ کسی شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات‘پٹر انجمن ‘نقدی رقم‘مویشی‘موٹرسائیکل‘موبائلز جن کی مالیت تقریبا 10لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ جس میں چار عد د پسٹل 30بور اور درجنوں گولیاں شامل ہیں بھی برآمد کرلی ہیں ۔

ملزمان نے دوران انٹروگیشن تقریبا پندرہ کے قریب وارداتوں کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ڈی پی او خانیوال نے طارق عرف طارقی جوتہ گینگ کی گرفتاری پر مامور ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :