ڈرگ کورٹ ملتان، دوسال کے دوران ملزمان سے 2کروڑ43لاکھ سے زائد کے جرمانے وصول کیے

منگل 30 جون 2015 22:29

ملتان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈرگ کورٹ ملتان نے دوسال کے دوران منشیات کے مقدمات میں ملوث مختلف ملزمان سے دو کروڑ43لاکھ68ہزار روپے کے جرمانے وصول کیے جبکہ صرف مئی 2015ء کے دوران 105مقدمات کافیصلہ سنایاگیا۔ڈرگ کورٹ ملتان کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری نے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ سیکرٹری صحت پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سال2012-13ء کے دوران 85لاکھ 93ہزار روپے کے جرمانے ملزمان سے وصول کیے گئے جبکہ سال2013-14ء کے دوران ایک کروڑ57لاکھ75ہزارروپے کے جرمانے ملزمان سے وصول کیے جاچکے ہیں۔ماہ مئی2015ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈرگ کورٹ ملتان میں 105مقدمات کا فیصلہ سنایاگیا ہے ۔89مقدمات میں ملزمان کو جرمانے ،6مقدمات میں مختلف جسمانی سزائیں دی گئی ہیں۔10مقدمات میں ملزمان کو مختلف سزائیں دی گئی ہیں جبکہ پانچ مقدمات میں ملزمان کوبری کردیاگیا۔واضح رہے کہ ڈرگ کورٹ ملتان ڈویژن ،ساہیوال ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈرگ کورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :